Home > کسی بھی وقت آپریشن شروع ہوجائے گا،پاکستانی عہدیدار

کسی بھی وقت آپریشن شروع ہوجائے گا،پاکستانی عہدیدار

Advertisement

واشنگٹن:پاکستان کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ شمالی زیرستان میں طالبان کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کیلئے تیار ی کر لی گئی ہے ۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملوں اور امن مذاکرات کی ناکامی پر شدت پسندوں کے خلاف بڑےملٹری آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
عہدیدا کے بقول دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی ضروری سمجھا گیا فوجی کارروائی کسی بھی دن یا کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے ا س کے لیے تمام تیار یاں مکمل کرلی گئی ہیں اور قریباًڈیڑھ لاکھ فوجی جوان شمالی وزیرستان میں موجود ہیں جو بڑے ہدف کو نشانہ بنائیں گے۔
ان کاکہناتھاحکومت کی پہلی ترجیح مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرناہے لیکن اگر فوجی کارروائی ہوئی تو حقانی نیٹ ورک بھی ختم ہوجائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی آپریشن ایسے وقت میں کیا جارہا ہے کہ جب پاکستان کی درخواست پر امریکا نے ڈرون حملوں کم کردیے ہیں ۔گزشتہ تین ماہ میں امریکی ڈرون حملے انتہائی کم ہوئے ہیں اور ایسا 2سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہوئی ہے
معلوم رہے کہ پاکستانی سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک سیکورٹی حکام کے ایک وفد کے ساتھ واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں ان کی امریکی خفیہ ادارےسی آئی اے کے حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

Via: کسی بھی وقت آپریشن شروع ہوجائے گا،پاکستانی عہدیدار

Advertisement