Totkay

5 Tips for Instant Migraine Relief-How to Get Rid of Headache Fast Home Remedies-Migraine What to Do at Home

5 Tips for Instant Migraine Relief-How to Get Rid of Headache Fast Home Remedies-Migraine What to Do at Home

5 Tips for Instant Migraine Relief-How to Get Rid of Headache Fast Home Remedies-Migraine What to Do at Home

برف کا استعمال کریں

اگر آپ سر درد محسوس کر رہے ہیں تو اپنے ماتھے پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔ کسی کپڑے یا تولیہ میں برف کے ٹکڑے لپیٹ کر استعمال کریں یہ کام آپ 15 منٹ تک کریں آپ کے درد میں بہتری آئے گی۔

Advertisement

بالوں کو ڈھیلا باندھیں

اگر آپ نے بالوں کو زور سے باندھا ہوا ہے تو یہ سر درد کا باعث بن سکتا ہے اس لئے آپ بالوں کی جڑوں پر پریشر نہ ڈالیں۔اور اپنے بالوں کو ڈھیلا باندھیں ایک ریسرچ کے مطابق بالوں کی ٹیل پونی ڈھیلا کرنے سے درد کے امکان کم ہوتے ہیں۔

روشنی کو مدھم کریں

اگر آپ کی اسکرین کی روشنی تیز ہے تو اس کو مدھم کریں اور باہر نکلتے وقت سن گلاسز کا استعمال کریں اس سے آپ کے سر درد کو آرام مل سکتا ہے۔

چیونگم چبانے سے پرہیز کریں

اگر آپ سر درد میں مبتلا ہیں چیونگم چبانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ کام آپ کے جبڑوں کے علاوہ سر درد کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

چائے کا استعمال کریں

اگر آپ سر درد محسوس کرتے ہیں تو اس وقت چائے کا استعمال کریں اس سے آپ چست محسوس کریں گے اور سر درد بھی ہلکا محسوس کریں گے۔

آرام کریں

اگر پٹھوں کی درد کی وجہ سے آپ سر درد محسوس کرتے ہیں تو اس وقت آرام کریں۔اس سے پٹھوں کا تناؤ کم ہوگا اور ہمارے پٹھے سکون محسوس کریں گے اور سر درد کو آرام ملے گا۔

Altaf Ali

Professional blogger with 12 years of experience

Related Articles

Back to top button