Green Tea Benefits For Eyes In Urdu 2022

Green Tea Benefits For Eyes In Urdu 2022

Details in Roman English:

Green tea ko dantu or ankho kaylia  mofeed qarar day diya hay . aak  cup sabz chai  peenay say  dantoo ki beemariyaa khatam ho jatee hay . dosary tahkeek may  bataya giya hay ankhoo ki beemari goloo koma moteya  kay asraat kozaya karnay may sab chai bohat faida mand sabat hoi hay

 

سبز چائے آنکھوں کی بینائی کیلے بے حد مفید

طبی ماہرین نے ایک دفعہ پھر سبزچائے کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو دانتوں اور آنکھوں کیلئے مفید قرار دے دیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک کپ سبز چائے پینے سے دانتوں کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں تو دوسری تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری ’’گولوکوما‘‘موتیا کے مضراثرات کو زائل کرنے میں سبز چائے مجرب ثابت ہوئی ہے۔ دانتوں سے متعلق تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر الفریڈو موریب نے مکمل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے بغیر چینی کے استعمال کرنی چاہیئے تاکہ یہ دانتوں میں پلنے والے خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرسکے۔ دوسری تحقیق میں اسی نوعیت کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرتی ہے اور ان زہریلے مادوں کی وجہ سے آنکھوں کے عضلات میں خرابیوں سے موتیا اور دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ اس تحقیق کو پروفیسر جائی پیوئی پانگ نے مکمل کیا۔ اس تحقیق میں انہوں نے سبز چائے کے ہمراہ وٹامن سی ، وٹامن ای، لیوٹائن اور زیکستھان مادوں پر بھی تحقیق کی ۔ لیبارٹری تجربات کے بعد معلوم ہوا کہ سبز چائے کے اثرات اس سے زیادہ بہتر ہیں۔