حافظ آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت بھٹی اور حیدر بھٹی کے کاغذات نامزدگی: آر او آفس کے باہر موجود ڈی ایس پی رانا قیصر جمیل نے چھین لیے اور اس کے بعد دفتر کو بھی بند کر دیا گیا۔ وکلاء کی بڑی تعداد آر او آفس کے باہر موجود۔

روزنامہ دنیا کے مقامی صحافی کے مطابق ریٹرننگ افسر نے این اے 77 سے رہنما PTI میان طارق محمود کے کاغذاتِ نامزدگی وصول نہیں کیے، یہاں سے ن لیگ کے عطا تارڑ بھی امیدوار ہیں۔

این اے 77 گوجرانولہ سے میاں طارق محمود سابق ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کو پولیس نے کاغذات جمع کروانے سے روک دیا وکلاء کو پولیس کی جانب سے دھکے دیے گئے