Wazaif and Dua

Ubqari Totka for Weight Loss – Totka for Fat – Ubqari Wazaif & Totkay

Ubqari Totka for Weight Loss - Totka for Fat - Ubqari Wazaif & Totkay

Ubqari Totka for Weight Loss – Totka for Fat – Ubqari Wazaif & Totkay

Ubqari Wazaif & Totkay

!اب آپ کو کوئی موٹا نہیں کہے گا

ایسے لوگ جو موٹاپے کا شکار ہیں ،زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے پیٹ باہر کو نکل آیا ہو ان کیلئے یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے۔لہسن اور ادرک کو خشک کرکے ہم وزن پیس لیںاور ان کی چنے کے برابر گولیاںبنا کررکھ لیں ،ایک گولی روزانہ صبح نہار منہ لیں ،کچھ عرصہ اس ٹوٹکے کو استعمال کریں۔ موٹاپے سے نجات مل جائے گی ،بڑھا ہوا پیٹ ٹھیک ہو جائے گا۔ (شہد ملا کر گولیاں بنا سکتے ہیں ورنہ چنے کی مقدار کے برابر روزانہ یہ سفوف بھی کھاسکتے ہیں،ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی اس ٹوٹکے کو استعمال کر سکتے ہیں۔) (ماہنامہ عبقری میگزین ستمبر 2013)

اکیس دن میں موٹاپا غائب

ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دار چینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک لیموں بڑے سائز کا لیں۔ دو کپ پانی لیں اس میں لیموں کے علاوہ یہ تمام چیزیں ڈالیں اور پکائیں‘ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں‘ منقیٰ کے بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں‘ پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں‘ اگر چاہیں تو تھوڑی سی چینی ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ یہ نسخہ اکیس دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ان اکیس دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے ۔(ماہنامہ عبقری میگزین جولائی2015)

 

Related Articles

Back to top button