Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay

here is the best ubqari wazaif totkay and much more.

Ubqari Wazaif & Totkay

کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ پھر کمال دیکھیں

ایسا گُڑلیں جو سفید نہ ہو براؤن یا بلیک ہو یعنی کیمیکل سے پاک ہو ہر کھانے کے بعد تھوڑا سا یعنی ایک بڑی ٹافی کے برابر لے کر اس کو منہ میں چوستے رہیں چباتے رہیں، چند دن اس کو کرکے دیکھیں جوانی‘ طاقت‘ اعصاب‘ معدہ‘ آنتیں‘ دائمی قبض‘ پرانی تبخیر‘ موٹاپا‘ بدہضمی‘ جسم کا بڑھنااور اعصابی کھچاؤان سب کا شافی علاج ہے۔

ناخن پر سرسوں کا تیل لگائیں 6 بھیانک امراض سے نجات پائیں

ہر تیسرے دن ہاتھوں اور پائوں کے ناخن کاٹیں چاہیں تھوڑے تھوڑے ہی کیوں نہ ہوںاور ان پر سرسوں کا تیل لگائیں۔ یادداشت، حافظہ قوی ،اعصابی کمزوری سے نجات،قبل از وقت بڑھاپا نہیں آئے گا ،گھٹنے اور جوڑمضبوط،نظر کی کمزوری کا بہترین علاج ہے دل و دماغ پر مثبت اثرات ہوگے،جوانی بھی شاندار ہو گی اور بوڑھاپا بھی جاندارہو گا۔

کھانے کے بعد پانی اور صحت

کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے معدہ ناکارہ ہو جاتا ہےاور انسان بہت سی انوکھی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، کھانے کے بعد پانی جتنا صحت کو نقصان دیتا ہے اتنا اگر کھانے کے بعد ایک چمچ زہر استعمال کیا جائے تو وہ بھی شایدکم نقصان دے۔الغرض کھانا کھانے کے بعد کم ازکم آدھے گھنٹے تک پانی بالکل نہیں پیناچاہیے۔

ناف میں تیل لگانے کے حیرت انگیز فوائد

صبح وشام تھوڑا سا تیل انگلی پر لگا کر ناف میں لگائیں بظاہر چھوٹا سا ٹوٹکہ لیکن بہت مفید اور مئوثر ہے۔ڈیپریشن،دماغ میں خشکی اور کانوں میں سائیں سائیں ہو،بھول جانے کا مرض ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا اور سر چکرانا،ضعف دماغ،ہونٹوں کا پکنایا خشکی یا سیاہی مائل ہونا،سستی کاہلی اور ڈھیلا پن ان سب کے لیے یہ ٹوٹکہ لاجواب ہےاس کی علاوہ یہ نظر کو بھی تیز کرتا ہےاورجوانی کی قوتوں کو بھی بحال کرتا ہے۔ ما خوذاز :طبی تجربات و مشاہدات (تحقیق و تالیف ایڈیٹر عبقری )

پیدل چلنا پیچیدہ امراض کا علاج

پیدل چلنا لاعلاج امراض کا خود ایک علاج ہے اور سب سے بڑی بات پیدل چلنا سنت نبویﷺ ہے ۔بے خوابی ،تبخیر ،گیس، دائمی قبض، دل کے امراض ، موٹاپا ،بواسیر ،ہر قسم کی بادی ان سب امراض کی ایک بہت بڑی وجہ پیدل نہ چلنا ہےکیونکہ جب غذا کھا کر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور چلت پھرت ہوتی نہیں تو یہ کھائی ہوئی غذا متعفن ہوجاتی ہے اور پھر وہی غذا بجائے شفا اوربدن کا جزو بننے کےبیماری بن جاتی ہے۔ پیدل چلنا اپنی زندگی کا معمول بنائیں اور ان امراض سے نجات پائیں ۔

عینک توڑ مچھلی کا سوپ‘ آزمانے کے بعد

عینک کا نمبر بڑھ گیاہو ،نظر کمزور ہو گئی ہو اس کیلئے سستا ،بے ضرر اورنہایت کارآمدٹوٹکا ہے۔ مچھلی کے سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں۔۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے۔ ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔ بعض لوگ تھوڑا عرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سوفیصد رزلٹ پاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ فالج،لقوہ،لنگڑی کا درد ،اعصابی کمزوری ،پٹھوں کی کمزوری ،قبل از وقت بڑھاپا،جوڑوں کا پرانا اور دیرینہ درد،جسمانی اور اعصابی کھچائو،اور یادداشت کی کمی،ایسے لوگ جو جوانی یا بڑھاپے میں اپنی یادداشت بالکل کھو چکے ہوں ،ان سب کیلئے بہت مفید ہے۔ (ماہنامہ عبقری میگزین دسمبر 2011 )

پائیں رنگت میں نکھار اور سیاہ حلقوں سے نجات

رات کو پانچ عدد بادام کی گریاں پانی میں بھگودیں‘ سحری میں چھلکا اُتار کر نہار منہ ایک ایک بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ لعاب دہن (تھوک) کے ساتھ مل جائے۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ بغیر بالائی کے پی لیں‘ رنگت نکھرے گی اور ان شاء اللہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آہستہ آہستہ دورہوجائیں گے۔ ماہنامہ عبقری میگزین جولائی 2015،صفحہ 42

سالہا سال پرانا درد تین دن میں ختم

محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! ایک ٹوٹکہ عبقری قارئین کیلئے بھیج رہا ہوں اگر کسی کو فائدہ ہوجائے تو صدقہ جاریہ ہے۔ سالہا سال پرانا درد ہو( زخم نہ ہو)۔ دودھ آگ پر رکھیں اور اس میں اتنی مقدار میں نمک ڈالیں کہ وہ دودھ پھٹ جائے‘ دہی سا بن جائے‘ دو تین دفعہ درد والی جگہ پررکھ کر باندھ دیں‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ نہایت آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ (ج،ا) ماہنامہ عبقری میگزین جولائی 2016،صفحہ 10

کالی کھانسی کیلئےحیران کن ٹوٹکہ

محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!ایک لاجواب ٹوٹکہ پیش خدمت ہے۔کالی کھانسی کے مریض بچے کے گلے میں لہسن کے جوئے کو چھیل کر ان کا ہار بنا کر پہنائیں اس سے آرام آجائے گا۔ کیونکہ لہسن سے ایک جوہر نکل کر ہوا میں شامل ہوتا ہے ،ہوا سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتی ہے تو کھانسی سے آرام آجاتا ہے۔(محمد،ا‘ملتان) عبقری میگزین مارچ 2013،صفحہ33

حافظہ ،نظر اوردائمی نزلہ و زکام کیلئے نسخہ اکسیر

محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ اس نسخے کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ نسخہ حافظہ کی کمزوری، کم سنائی دینااور اس کےعلاو ہ دائمی نزلہ و زکام کو ختم کرتا ہے۔ حافظہ کو تقویت دیتا ہے۔ نگاہ کو تیز کرتا ہے‘ پرانے سر دردکیلئے مفید ہے۔ کھانسی اور ڈسٹ الرجی میں مفید پایا گیا ہے۔ یہ نسخہ ہر موسم اور ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: کالی مرچ پندرہ گرام‘ سونٹھ تیس گرام‘ مغز اخروٹ پچاس گرام‘ مغز پستہ سو گرام‘ مغز بادام سو گرام‘ مصری تین سوگرام۔ یہ تمام چیزیں کوٹ کر سفوف بنائیں اور چھان لیں۔ خوراک: صبح نہار منہ ایک چمچہ (دس گرام) پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ (محمد ،ف،س‘کوٹ ادو) عبقری میگزین اگست2016،صفحہ7

بچت بھی ،شفاء بھی ۔۔کمر درد اور جوڑوں کیلئےسستا ترین ٹوٹکہ

میں عبقری کی کئی سالوں سے قاریہ ہوں،میرے پاس کمر درد اور جوڑوں کیلئے نہایت مفید ٹوٹکہ ہے جو نہایت کم خرچ ہے،ضرور استعمال کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔آدھ پاؤ میتھرے کوٹ کر سفوف بنالیں‘ ایک چھوٹا چمچ رات کو نیم گرم دودھ سے کھائیں۔ (ر،س‘ کوٹ رادھا کشن) عبقری میگزین اگست 2016،صفحہ 40

پُرمسرت زندگی کے خواہش مند ضرور پڑھیں!

حارث بن کلدہ عرب کا ایک معروف حکیم حاذق گزرا ہے وہ کہا کرتا تھا کہ جو شخص پرمسرت زندگی کا خواہش مند ہو اسے چاہیے کہ صبح سویرے جاگے۔ قرض سے بچے۔ غصے کی حالت میں کھانا نہ کھائے۔ ایک غذا کے ہضم ہونے سے پہلے دوسری غذا کا استعمال نہ کرے۔ صحت کی حالت میں دوا کو چھوئے تک نہیں اور بیماری کی علامات نمودار ہوں تو اس کے جڑ پکڑنے سےپہلے دوا کرلو۔پانی کے بارے میں اس نے کہا کہ پانی جسم کیلئے لازم و ملزوم ہے لیکن اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے اورپانی صاف و شفاف پینا چاہیے۔ (ڈ،ن‘ ملتان) عبقری میگزین اگست 2016،صفحہ 40

ڈاڑھی کے پانی سے جوڑوں کا درد ختم

ڈاڑھی کے پانی سے جوڑوں کا درد ختم محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ڈاڑھی کے پانی سے رب تعالیٰ شفاء عطا کرتا ہے۔ حضرت حکیم صاحب میں یہ مشاہدہ کافی سالوں سے کررہا ہوں اللہ نے مجھے ہر قسم کے جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھا ہواہے‘ بھلا وہ کیسے۔۔۔؟؟؟ حضرت حکیم صاحب میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جب ہم نماز یا کسی اور کام کیلئے وضو کرتے ہیں تو وضو کے تقریباً چار پانچ منٹ بعد تک وضو کا پانی ڈاڑھی اور چہرے وغیرہ پر ٹکا رہتا ہے اس کو اگر جوڑوں کے درد والی جگہ پر مالش کے انداز میں مل لیں تو شفاء کلی نصیب ہوتی ہے۔ ایک اور بات جن حضرات کی ڈاڑھی نہیں ہے وہ ڈاڑھی رکھیں اور پھر اس ٹوٹکے کاکمال دیکھیں۔ خواتین کی خدمت میں بھی عرض ہے کہ ان کے چہرے پر جو وضو کا پانی بچ جاتا ہے وہ اپنی مطلوبہ درد والی جگہ پر ملیں ان شاء اللہ ان کو ہر قسم کی تکلیف سے نجات ملے گی۔محترم حضرت حکیم صاحب! یہ تجربہ میں نے کہیں سے پڑھا نہیں کسی سے سنا نہیں بس میرا اپنا مشاہدہ اور تجربہ ہے۔ یہ مفت کی دوائی اور مفت کا علاج ہے۔ ہمارے گھر میں آج تک کسی کو جوڑوں کی تکلیف نہیں ہوئی صرف اسی ٹوٹکے کی وجہ سے۔۔۔ قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ۔(ع،ا،ساہیوال) عبقری میگزین فروری2013،صفحہ35 بے شمار لوگوں نے آزمایا،آپ بھی آزمائیں اور پھر فائدے ضرور لکھیں تاکہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔contact@ubqari.org

 

Daily Ubqari Wazaif Images

Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1) Ubqari Wazaif - Daily Ubqari Wazaif Images - Ubqari Totkay (1)

ubqari

https://youtu.be/wlnBDDba778

https://youtu.be/WxE-3iQsD6c

https://youtu.be/A50isSq1_kQ