Home Breaking News پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر شاہین شاہ آفریدی نے لندن...

پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر شاہین شاہ آفریدی نے لندن سے پیغام جاری کر دیا

42

پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر شاہین شاہ آفریدی نے لندن سے پیغام جاری کر دیا

Advertisement

پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر شاہین شاہ آفریدی نے لندن سے پیغام جاری کر دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین شاہ نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور محمد رضوان کو سپرمین لکھتے ہوئے لکھا کہ کسی وجہ سے ہی آپ کرکٹ کی دنیا میں بہترین ہیں۔فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں محمد نواز کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا اور پاکستان ٹیم کے چیمپئنز کو اسی مومنٹم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب انسٹاگرام سٹوری پر شاہین نے پاک بھارت میچ سے متعلق اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کو اکیلے کمرے میں بیٹھے ٹی وی پر میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہین آفریدی نے اپنی انسٹا سٹوری میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 

پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر شاہین شاہ آفریدی نے لندن سے پیغام جاری کر دیا

پاکستان کی بھارت کو مار