Home > Siasi Videos > JUI F members torture on senior citizen in road block dharna

JUI F members torture on senior citizen in road block dharna

Advertisement

JUI F members torture on senior citizen in road block dharna

 

https://twitter.com/i/web/status/1195679493689675778

اسلام آباد: جے یو آئی (ف ) کا آزادی مارچ پلان بی کے تحت سڑکیں بلاک کرنے کے پلان پر عملدآمدجاری ہے ۔ مو ٹر وے چوک پر کارکنان نے سڑک بلاک کرنے سے روکنے پر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا یا ۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے پلان بی کا تیسرا دن ہے ، مظاہرین کی جانب سے بارش اور تعداد کم ہونے کی وجہ سے روڈ بلا ک نہ کروایا جاسکا لیکن چار بجے کے قریب انتظامیہ کی مدد سے روڈز بند کروانے کا سلسلہ شروع ہوا ۔ جس کے بعد موٹر وے چوک پر روڈ بلاک کرنے پر بزرگ شہری نے مظاہرین سے کہا کہ روڈ بلاک نہ کیا جائے اس سےلوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر جے یوآئی ٖ ف کے کارکنان نے بزرگ شہری پر لاٹھی سے تشدد کیا ۔دھرنا مظاہرین کا بزرگ شہری پر ایف آئی آر درج کروانے کی بھی دھمکی بھی دی ۔

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے پلان بی کے مطابق ملک کی اہم بڑی شاہراوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس پرعمل درآمد کرتے ہوئے دو روز قبل کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بندکردی گئی تھی ۔اور اسی سلسلے میں آج بھی مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک کر دی گئی ۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے نے 27 اکتوبر سے سفر کا آغاز کیا تھا تاہم دو ہفتے بعد مولانا نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پلان بی پر عمل کرنے کا اعلان کیا ۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کیے

Advertisement