Sugar Ka Ilaj -Sugar Control Karne ka Tarika

Sugar Ka Ilaj -Sugar Control Karne ka Tarika

Sugar Ko Control Karne Ka Nuksa

کریلے کے پانی میں پاؤں بھگوئیں

کریلے کو کھانے سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، ایڈی پوز، وٹامن اے اور ای پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں اس کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں اور ساتھ ہی شوگر میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

بھگونا کیوں؟

ہر کوئی کڑوے کریلے کو نہیں کھا پاتا اور وہ اس کو کھاتے وقت ہی الٹیاں کر دیتا ہے یہ ایک عام بات ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر زبان کڑوی چیزوں کو برداشت کرسکے۔ اس لیے کریلے کے پانی کو اس طرح سے بنا کر اس میں پاؤں بھگو کر رکھنے سے بھی جسم سے شوگر کا خاتمہ ہوتا ہے۔

کریلوں کا پانی کیسے بنائیں؟

1 کریلے کو دھو کر اچھی طرح باریک پیس لیں یا پھر اس کو سکھا کر اس کا پاؤڈر تیار کریں، اس میں 1 چمچ بیکنگ سوڈا، ایک چمچ سرکہ، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ ہینگ کا پاؤڈر اور آدھا چمچ پھٹکری کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس پانی میں روزانہ دن میں لازمی ایک مرتبہ پاؤں بھگوئیں۔

فائدہ کیسے؟

اس طریقے سے فائدے کی 2 وجوہات ہیں
٭ پیروں کے نیچے ایک رگ گزرتی ہے جو ہمارے جسم کے نظامِ دورانِ خون اور شوگر لیول کیلئے پریشر پوائنٹ سمجھی جاتی ہے، جب اس جگہ پر کریلے کے کیمیائی خواص جمع ہوتے ہیں تو ایکشن کے طور پر وہ جسم سے شوگر کی اضافی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
٭ دوسری وجہ یہ ہے کہ شوگر میں پاؤں اور انگلیاں خراب ہونے کا زیادہ ڈر رہتا ہے، بعض لوگوں کی تو آنگیں بھی اسی مرض میں کٹ چکی ہیں۔ اس سنگین مسئلے سے بچنے کے لئے کریلے کا یہ پانی فائدے مند ہے۔