The effect of the manifestation of the divine name – Islamic Books

The effect of the manifestation of the divine name Islamic Books

The effect of the manifestation of the divine name - Islamic Books

اسمِ الٰہی کی تجلی کا اثر

یاد رہے کہ ہر اسمِ الٰہی کی تجلی عامل پر پڑتی ہے یعنی جو جس اسمِ الٰہی کا وظیفہ کرتا ہے اُس میں اُسی کا اثر پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے چنانچہ جو ’’یَا سُبْحَانُ‘‘ کا وظیفہ کرے تواللّٰہ تعالیٰ اسے گناہوں سے پاک فرمائے گا، جو ’’یَا غَنِیُّ‘‘ کا وظیفہ پڑھے تو وہ خود غنی اور مالدار ہوجائے گا، اسی طرح جو یَاعَفُوُّ ، یَاحَلِیْمُ کا وظیفہ کرے تو اس میں یہی صفات پیدا ہونا شروع ہوجائیں گی۔
حضرت ابو بکر بن زیات علیہ الرحمہ سے منقول ہے کہ ایک شخص حضرت معروف کرخی علیہ الرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: حضور! آج صبح ہمارے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے اور میں سب سے پہلے آپ کے پاس یہ خبر لے کر آیا ہوں تاکہ آپ کی برکت سے ہمارے گھر میں خیر نازل ہو۔ شیخ معروف کرخی علیہ الرحمہ نے فرمایا ’’اللّٰہ تعالیٰ تمہیں اپنے حفظ واَمان میں رکھے، یہاں بیٹھ جاؤ اور سو مرتبہ یہ الفاظ کہو ’’مَاشَاءَ اللّٰہُ کَانَ‘‘ یعنی اللّٰہ نے جو چاہا وہی ہوا۔ اس نے سو مرتبہ یہ الفاظ دہرا لئے تو آپ نے فرمایا ’’دوبارہ یہی الفاظ کہو۔ اس نے سو مرتبہ پھر وہی الفاظ دہرائے۔ آپ نے فرمایا ’’پھر وہی الفاظ دہراؤ۔ اس طرح پانچ مرتبہ اسے یہ حکم دیا ۔ اتنے میں ایک وزیر کی والدہ کا خادم ایک خط اور تھیلی لے کر حاضر ہوا اور کہا: اے شیخ محترم ! ام جعفر آپ کو سلام کہتی ہے اس نے یہ تھیلی آپ کی خدمت میں بھجوائی ہے اور کہا ہے کہ آپ غُرباء و مساکین میں یہ رقم تقسیم فرمادیں۔ یہ سن کر آپ نے قاصد سے فرمایا ’’رقم کی تھیلی اس شخص کو دے دو، اس کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ قاصد نے کہا: یہ 500 درہم ہیں، کیا سب اسے دے دوں ؟ آپ نے فرمایا ’’ہاں ساری رقم اسے دے دو، اس نے پانچ سو مرتبہ ’’مَا شَاءَ اللّٰہُ کَانَ‘‘ کہا تھا۔ پھر اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ’’یہ پانچ سو درہم تمہیں مبارک ہوں، اگر اس سے زیادہ مرتبہ کہتے تو ہم بھی اتنی ہی مقدار مزید بڑھا دیتے۔
(اب جاؤ اور یہ رقم اپنے اہل وعیال پر خرچ کرو)

(عیون الحکایات ص۲۷۷)

The effect of the manifestation of the divine name – Islamic Books

Comments are closed.